ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس کی نئی قسم ملک میں داخل،اہم اعلامیہ جاری

کورونا وائرس کی نئی قسم ملک میں داخل،اہم اعلامیہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ملک میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں تاحال جاری ہیں، محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے بارے پیش گوئی کرتے کہا کہ ملک کی کورونا(ٹو) کی تصدیق ہوئی ہے، کورونا سے بچاؤ کے لئے شہری حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں، تقریباً 20 لاکھ کے قریب لوگ القمہ اجل بن چکے ہیں,پاکستان میں بھی شرح اموات روکنے کانام نہیں لے رہیں آئے روز 10،8 افراد اس کوشکار ہورہے ہیں، بڑھتی ہوئی سنگین صورت حال کے پیش نظر موثراقدامات کئے جارہے ہیں،اب  وزارت قومی صحت نے ملک میں کورونا وائرس ٹو(2) کی موجودگی کی تصدیق کی، این ایچ ایس کا کہناتھا کہ کورونا ٹو کی شدت کم ہے، مگرعوام کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہے۔

وزارت قومی صحت نے اس حوالے سے ایک اہم اعلامیہ جاری کیا جس میں کورونا وائرس کی نئی قسم(ٹو) کا ذکر کیا گیا،حکام کا کہناتھا کہ ملک میں سارس کوویڈ ٹو وائرس کے کیس سامنےآئے ہیں۔ترجمان وزارت قومی صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے ان 92 ممالک میں شامل ہے جہاں کووڈ 19 کی برطانوی قسم پائی گئی۔کورونا کی نئی قسم سارس کوویڈٹو وائرس پہلی بار برطانیہ میں سامنے آیا تھا۔

ترجمان وزارت قومی صحت کا نے شہریوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات،ایس او پیز پر سختی سےعمل کریں، کوروناوائرس ٹو پرگہری نظر رکھے ہوئےہے، جدیدسرویلنس سسٹم سےکورونا وائرس ٹوکی مانیٹرنگ جاری ہے۔
دوسری جانب این سی او سی نےملک میں کورونا کے نئے اعداد شمار جاری کر دیئے گئے، 24 گھنٹوں میں 23 افراد جان کی بازی ہار گئے،جاں بحق افراد میں 10 ہسپتالوں میں جب کے 13 کی اموات گھر میں ہوئی، ایک روز میں 1176 افراد میں کورونا پازیٹو آئے، ملک کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے 218مریض وینٹی لیٹر پر ہیں. گزشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 920 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سےاموات کی مجموعی تعداد12ہزار860ہوگئی،پنجاب میں 5350 افراد، سندھ میں 4343 افراد کی اموات ہوچکی ہیں کے پی کے میں 2072 اور اسلام آباد میں 496 اموات رکارڈ کی گئیں بلوچستان میں 200 گلگت 102اور آزاد کشمیر میں 297 اموات رکارڈ کی گئی ہیں۔ ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 277 ہوگئی جب کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 79 ہزار 973 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 04، پنجاب ایک لاکھ 71 ہزار 349 کیسز رپورٹ ہوئے خیبرپختونخوا میں 72 ہزار 162، بلوچستان میں 19 ہزار 45 کیس رپورٹ ہوئے اسلام آباد میں 44 ہزار 259، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 کیسز رپورٹ ہوئے آزاد کشمیر میں کرونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار 198ہوچکی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer