پنجاب پولیس الیکشن کمیشن سے ہاتھ کر گئی

28 Feb, 2021 | 11:11 AM

Sughra Afzal

لوئر مال (علی ساہی) پنجاب پولیس الیکشن کمیشن نے ایس ڈی پی او ڈسکہ اور ایس ڈی پی او سمڑیال کی معطلی کے احکامات الیکشن کمیشن اور چیف سیکرٹری کو بھجوانے کے بعد فائل میں دبا لئے، ہفتے کومعاملہ سامنے آنے پر دونوں افسران کی معطلی کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

آئی جی پنجاب نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ایس ڈی پی او ڈسکہ رمضان کمبوہ اور ایس ڈی پی او سمبڑیال کے معطلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے سی پی او کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا، متعلقہ برانچ نے معطلی کے احکامات الیکشن کمیشن اور چیف سیکرٹری کو بھجوا کر متعلقہ برانچز کو جاری نہیں کیے، بار بار افسران سے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

سٹی42 نے دونوں افسروں کے تبادلوں کی کاپی حاصل کرلی ہے، الیکشن کمیشن نے ڈی پی او کو معطل کر کے انکوائری سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھجوائی تھی، جبکہ آر پی او کو تبدیل کرنے کے لئے چیف سیکرٹری کو خط لکھا ہے۔

دوسری جانب لاہور  میں پولیس کی غنڈہ گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، ساندہ میں مفت کولڈ ڈرنکس نہ دینے پر پولیس اہلکاروں نے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، دکاندار نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سی سی پی او کو کارروائی کیلئے درخواست دیدی۔ 

مزیدخبریں