ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کورونا ویکسین نہ لگانے والے ہیلتھ ورکرز کی شامت آ گئی

  کورونا ویکسین نہ لگانے والے ہیلتھ ورکرز کی شامت آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پمز انتظامیہ نے وارننگ جاری کی ہے کورونا ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا یہ وارننگ ان ہیلتھ ورکرز کو جاری کی گئی ہے جو رجسٹریشن کے باوجود ویکسین لگوانے سے کترا رہے ہیں۔اس حوالے سے، پمز انتظامیہ نے سرکلر جاری کردیا جس کے مطابق پمز کے رجسٹرڈ تمام سٹاف کو جلد سے جلد ویکسین لگانے کی ہدایت کردی گئی۔
 ویکسی نیشن کیلئے ینگ ڈاکٹرز بھی میدان میں آگئے،کنسلٹنٹ ڈاکٹر فضل ربی کاکہناہے کہ ویکسین سے متعلق تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہیں ،ویکسین لگوانے سے کسی ڈاکٹر کو کوئی ری ایکشن دیکھنے میں نہیں آیا ۔
 واضح رہے کہپاکستان میں کورونا کے مزید ایک ہزار 176 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 23 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 920 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح اب تک ملک میں اس وبا کی تشخیص کے لیے کئے گئے ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 89 لاکھ 51 ہزار 838 تک جاپہنچی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا کے مزید ایک ہزار سے زائد مریض سامنے آئے ہیں ۔ اب تک اس وبا کا شکار افراد کی مصدقہ تعداد 5 لاکھ 79 ہزارسے تجاو ز کر گئی ہے۔ سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 4، پنجاب میں ایک لاکھ 71 ہزار349، خیبر پختونخوا میں 72 ہزار162، بلوچستان 19 ہزار45، آزاد کشمیر10 ہزار 198، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 افراد اور اسلام آباد میں مصدقہ کورونا کیسز کی تعداد 44 ہزار 259 ہے۔
سرکاری اعداو و شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 23 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ، اس طرح اس وبا کے ہاتھوں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 12 ہزار 860 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 21 ہزار 836 ہے جن میں سے ایک ہزار 562 کی حالت تشویشناک ہے۔