سکول ایجوکیشن کا کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کتابچہ جاری

28 Feb, 2020 | 11:34 PM

Malik Sultan Awan

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق کتابچہ جاری کردیا۔
سکول ایجوکیشن نے کرونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق کتابچہ جاری کردیا۔ کتابچہ میں کرونا وائرس سے بچاؤ اور تخفظ کے لئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری کیا گیا۔ کتابچہ وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کی خصوصی ہدایات پر جاری کیا گیا۔ مراد راس کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر مبنی یہ کتابچہ پنجاب کے تمام اضلاع میں بھجوا دیا گیا ہے، کتابچہ جاری کرنے کا مقصد ہر ضلع میں سکول انتظامیہ بچوں کی کرونا وائرس سے خفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا سکے۔

مزیدخبریں