عمرہ زائرین پرپابندی عائد ،نیاحکمنامہ جاری

28 Feb, 2020 | 08:38 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) پاکستان میں کرونا وائرس کےمعاملہ پر سعودی ایئر لائن کے بعد پی آئی اے نے بھی عمرہ زائرین کے لئے نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  کرونا وائرس کے باعث  سعودی ایئر لائن کے بعد پی آئی اے نے بھی عمرہ زائرین کے لئے نیا حکم نامہ جاری کر دیا، پی آئی اے نے مسافروں کو بکنگ تبدیلی، کرایہ میں فرق اور ٹکٹ واپسی کے چارجز ختم کر دئے، جبکہ سعودی عرب نے بھی کروناوائرس سےمتاثرہ ممالک کےشہریوں پرعمرہ کی ادائیگی اورمسجدنبویﷺکی زیارت پرپابندی لگادی،اچانک پابندی سےروانگی کیلئے تیارطیاروں سےسیکڑوں مسافروں کوآف لوڈکردیا گیا،ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عمرہ آپریشن بندہونےسےروزانہ کروڑوں روپےکانقصان ہوگا۔

سعودی عرب کےاچانک فیصلےپرپاکستان میں روانگی کے لئےتیارطیاروں کوروکناپڑا،لاہورمیں پی آئی اےاورنجی ایئرلائنزسے400مسافروں کوآف لوڈکردیاگیا،سیالکوٹ ایئرپورٹ پر100مسافروں کواتارلیاگیا،رحیم یارخان کےشیخ زیدائیرپورٹ پر30زائرین کوروکاگیا،ملتان اورپشاورائیرپورٹ پربھی زائرین کوطیاروں میں بیٹھنےسےروک دیاگیا۔

جہازسےاتارےجانےپرعمرہ زائرین نے احتجاج کیا، ان کاکہناتھاکہ بڑی مشکل سےپیسوں کاانتظام کرکےحجازمقدس جارہےتھے،ترجمان پی آئی اےکاکہناتھا کہ ےکہ صرف عمرہ زائرین اورسیاحتی ویزوں کےحامل افراد سعودی عرب کاسفرنہیں کرسکیں گے، البتہ اقامہ ہولڈراورمستقل قیام کی اجازت رکھنےوالےافرادسعودی عرب کاسفرکرسکتےہیں۔

پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے سفر پر 15 مارچ 2020 تک پابندی عائد کر دی، کرونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر پی آئی اے نے عمرہ اور وزٹ ویزا والوں کو جدہ اور مدینہ سفر سے روکادیا،عمرہ اور وزٹ ویزا والے پی آئی اے سے سفر نہیں کر سکیں گے۔

سرکولر بزنس ویزا والے پاکستانی دمام اور ریاض کے لئے پی آئی اے سے سفر کر سکیں گے، پشاور سے جدہ براستہ کراچی جانے والے مسافروں کو اپنے ملک میں ہی روکا جائے گا، سرکولر اندرون ملک میں ہی روکے جانے والے مسافروں کو ایئر لائن قوانین کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی، مسافروں کو تاکید کی گئی ہے وہ اپنے محفوظ سفر کے لئے پی آئی اے کال سینٹرز سے رابطے میں رہیں،مسافر کال سینٹر سے رابطے سے پیش آنے والی پریشانی سے بچ سکیں اوراپنے اگلے سفر کے لئے معلومات حاصل کریں۔

ذرائع کا کہناتھا کہ عمرہ زائرین پر پابندی عارضی طور پر ہے،جن عمرہ زائرین کے ویزا ایکسپائر ہونے والے ہیں انکے ویزا میں توسیع کرا دی جائے گی،یہ پابندی صرف پاکستانی زائرین پر عائد نہیں ہے بلکہ 22 اور ممالک بھی شامل ہیں،حکومت پاکستان اس سلسلے میں سعودی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گی ۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نےاسی سلسلے میں اگلے ہفتے پھر سے میٹنگ کرنے پر اتفاق ظاہر کیا گیا،حج کے انتظامات کے حوالے سے تمام معاملات نارمل طریقے جاری رہیں گے۔

مزیدخبریں