(علی اکبر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی حکومت کو ماسک کی قلت اور قیمتوں میں بلاجواز اضافے کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حفاظتی ماسک کی قلت اور قیمتوں میں بلاجواز اضافے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر لی، وزیر اعلی نے حکم دیا ہے کہ حفاظتی ماسک کی دستیابی مقررہ قیمت پر یقینی بنائی جائے،اور اس حوالے سے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ کسی کو حفاظتی ماسک کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، انتظامیہ حفاظتی ماسک کی وافر دستیابی کو یقینی بنائے اور فیلڈ میں نکل کر صورتحال کا خود جائزہ لے، انہوں نے کہا کہ عوام کے مفاد میں ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔
ماسک کی قلت اور مہنگے داموں فروخت، وزیراعلیٰ ان ایکشن
28 Feb, 2020 | 08:04 PM