(شہباز علی) پنجاب گرین نےعامرکیبلزعاشق حسین قریشی ویٹرنزٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سی سکائی سینئرکوتین وکٹوں سےشکست دےدی۔
شاہ فیصل گراؤنڈپرسی سکائی سینئرزنےپہلےکھیلتےہوئےچھ وکٹوں کےنقصان پر167رنزبنائے. سروربھٹی 64،آغانویداورمحمدسعید19،19رنزبناکرنمایاں رہے. پنجاب گرین کےرمضان علی اورعبدالخالق نےدودو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا. جواب میں پنجاب گرین نےآخری اوور کی دوسری گیندپرسات وکٹوں کےنقصان پر168رنزبناکرکامیابی حاصل کرلی. عبدالخالق58،عرفان حیدر46اورعارف اسلم25رنزبناکرنمایاں رہے. سی سکائی سینئرزکےمیاں یاسر،محمدسعید اورجاویدنےدودوکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔