حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

28 Feb, 2020 | 01:23 PM

Shazia Bashir

شاہین عتیق: احتساب عدالت نے رمضان شوگرمل میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھ مارچ جبکہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تیرہ مارچ تک توسیع کر دی، حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کودو کیسز رمضان شوگرمل اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیش کیا گیا، عدالت نے پراسیکیوشن سےآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس بارے استفسار کیا جس پرنیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ جلد ریفرنس پیش کر دیا جائے گا۔

عدالت نےآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کے ریمانڈمیں تیرہ مارچ  جبکہ رمضان شوگرمل کیس میں چھ مارچ تک توسیع کردی۔

حمزہ شہبازکی پیشی کے موقع پرمسلم لیگ ن کے کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے، جنہوں نے حمزہ شہباز کے حق میں نعرے بازی کی، پیشی کے موقع پر حمزہ شہباز سے ن لیگی رہنما عمران نذیر، ماجد ظہور، ملک ریاض اوردیگر رہنماوں نےملاقات کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے عمران نذیر نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

احتساب عدالت میں چوہدری شوگرملز کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی نئی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی، عدالت کے روبرو نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس پیش ہوئے، عدالت نے اس کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی۔

      

مزیدخبریں