(ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات اور بات چیت کو یاد گار لمحات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان میرے کرکٹ ہیروز میں سے ایک ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹرشین واٹسن نے بدھ کی شب وزیر اعظم عمران خان سے ویوین رچرڈز اور گریگ چیپل کے ہمراہ ملاقات کی۔ شین واٹسن نے ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میرے کرکٹ کے ہیروز میں سے ایک ہیں۔ انھوں نے مزید لکھا کہ عمران خان سے ملاقات اور بات چیت یادگار لمحات تھے، عمران خان نے کرکٹ اور آف دی فیلڈ میں متاثر کن زندگی کی مثال قائم کی۔ گریگ چیپل، ویون رچرڈز اور عمران خان کا یادیں تازہ کرنا بہت اچھا لگا۔
This was incredibly special for me to meet and chat with one of my cricketing hero’s, the Great All-Rounder,
— Shane Watson (@ShaneRWatson33) February 27, 2020
Imran Khan. What an inspiring life he has lived on and off the cricket field!!! So amazing to hear Sir Viv, Greg Chappell and Imran relive the good old days!!! #dream pic.twitter.com/Zqz2jww7P8
واضح رہے کہ مایہ ناز آسٹریلوی کرکٹ شین واٹسن ان دنوں پی ایس ایل کھیلنے پاکستان آئے ہوئے ہیں اور وہ اس میگا ٹورنامنٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔