ہمسائی نے 10 سالہ بچے کی جان لے لی

28 Feb, 2020 | 11:45 AM

وقار نیازی

(عابد چودھری) شاہدرہ میں افسوسناک واقعہ، ہمسائی نے 10 سالہ معصوم بچے کو قتل کر ڈالا۔

لاہور کے علاقےشاہدرہ میں ایک روز قبل اغوا ہونیوالے بچے کی صندوق سےلاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق10 سالہ تنزیل گزشتہ روز ہمسائے کےگھر گیا۔ ہمسائی زینب نے بچے کو قتل کر کے لاش صندوق میں بند کر دی۔ پولیس نے ہمسائی زینب کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق ہمسائی زینب نے 10 سالہ بچے کو منہ میں کپڑا دے کر قتل کیا۔  لاش کو قبضہ میں لیکر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں