ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کروناوائرس سے کیسے نمٹا جائے؟ حکومت کی حکمت عملی تیار

کروناوائرس سے کیسے نمٹا جائے؟ حکومت کی حکمت عملی تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت کرونا کے حوالے سے اجلاس، پی کے ایل آئی میں 75بستروں پر کرونا آئسولیشن وارڈ قائم، سروسز ہسپتال کا ڈینگی وارڈ کرونا وارڈ میں تبدیل۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سنگین صورت اختیار کرگیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت کرونا کے حوالے سے اجلاس ہوا، پی کے ایل آئی میں 75بستروں پر کرونا آئسولیشن وارڈ قائم اور سروسز ہسپتال کا ڈینگی وارڈ کرونا وارڈ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

ضروری ساز و سامان خریدنے کیلئے 236 ملین روپے جاری کردئے گئے ہیں، شہر میں داخلی اور خارجی راستوں پر مسافروں کی سکریننگ کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، متاثرہ افراد کیلئے غیرآباد علاقوں میں ہسپتال بنانے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب کرونا وائرس  کے پیش نظرعمرہ زائرین پر 15 مارچ تک کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے، صرف اقامہ ہولڈر مسافر ہی سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے، جدہ اور مدینہ جانے والی پروازوں سے عمرہ زائرین آف لوڈ کر دیے گئے۔

 لاہور سے سعودی عرب کیلئے شیڈول پروازوں سے 792 زائرین آف لوڈ، ایئرلائنز انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو پیشگی آگاہ کردیا گیا، گلف ائیر کا لاہور سے بحرین فلائیٹ شیڈول بھی معطل ہوگئی، تابان ائیر کی مشہد سے لاہور آنے اور جانے والی پروازیں منسوخ  کردی گئی اور خدشے کے پیش نظر سعودی عرب کی نئی ایوی ایشن پالیسی جاری کردی گئی ہے۔

کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات مزید سخت  کعر دئے گئے ہیں، ایئرپورٹس پر تمام ائیرلائنز اور فضائی میزبانوں کی مکمل اسکریننگ ہوگی اور فضائی میزبانوں کیلئے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم اور سفری ریکارڈ جمع کروانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer