یاسر نے سونیا کو اداکاری کا استاد قرار دیدیا

28 Feb, 2020 | 09:26 AM

Shazia Bashir

 (زین مدنی ) فلم و ٹی وی کے معروف اداکار یاسر حسین نے ساتھی اداکارہ سونیا حسین کی جاندار اداکاری پر ان کی ستائش کرتے ہوئے انہیں اداکاری کا استاد قرار دیدیا۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے سونیا کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور انہیں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بحیثیت دوست میں آپ کی اہلیت کا اندازہ لگا سکتا ہوں اور اب تک میں نے آپ کو ہر جگہ عمدہ پایا ہے۔

یاسر نے سونیا حسین کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اداکار ی میں تو آپ استاد ہیں، چاہے مزاحیہ کردار ہوں یا انتہائی سنجیدہ آپ کی اداکاری کا کوئی مقابلہ نہیں۔

انہوں نے لکھا کہ سونیا حسین کی بہترین اداکاراوں میں سے ایک ہیں، اسی طرح ترقی کرتی رہیں۔

مزیدخبریں