واسا میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

28 Feb, 2019 | 09:20 PM

Arslan Sheikh

( در نایاب ) ایم ڈی واسا نے ڈائریکٹر ریونیو واسا محمد تنویر کو بطور ایم ڈی واسا راولپنڈی چارج سنبھالنے کیلئے محکمے سے ریلیو کردیا ہے۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے حکم پر ڈائریکٹر ریکوری واسا محمد تنویر کو فوری طور پر ریلیو کردیا گیا ہے۔ محمد تنویر راوالپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں جوائننگ دیں گے۔

 پنجاب حکومت کی جانب سے واسا سروس کے گریڈ 19 کے افسر محمد تنویر کو ایم ڈی واسا راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے، واسا میں تقرری کے منتظر سلیم اشرف کو ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری واسا تعینات کردیا گیا ہے۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے حکم پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ملک مشتاق ٹوانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

مزیدخبریں