ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائمہ کمیٹیوں کو بااختیار بنانے کیلئے بڑا فیصلہ

قائمہ کمیٹیوں کو بااختیار بنانے کیلئے بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) تحریک انصاف کا بڑا قدم، پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار قائمہ کمیٹیوں کو بااختیار بنانے کے اقدامات کا آغاز کردیا گیا۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کو سوموٹو اختیارات دینے کے لئے بل جمع کروا دیا گیا۔

قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کو سوموٹو اختیارات دینے کے لیے تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کی جانب سے رولز آف پروسیجر 1997 میں ترمیم کا بل پنجاب اسمبلی میں جمع کرادیا گیا، جس کے تحت صوبائی اسمبلی کے قواعد انضباط کار 1997 میں کمیٹیوں کے اختیارات میں اضافہ کی ترمیم کی تجویز دی گئی ہیں۔

 بل میں قاعدہ 161 (1) میں چیئرمین کو سوموٹو اختیارات دینے کی ترمیم کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت مفاد عامہ میں کسی بھی معاملہ کا کمیٹی ازخود نوٹس لے سکے گی۔ چیئرمین کو بغیر کسی دباؤ کے اختیار ہوگا کہ کسی بھی سرکاری ادارے اور اس کے ذیلی اداروں کے معاملات کو دیکھ سکے اور اس بارے میں کمیٹی اپنی رپورٹ اسمبلی میں پیش کر سکے گی۔

ترمیمی بل میں کمیٹی کو سول کورٹ کے اختیارات دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ چیئرمین کمیٹی کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ کسی بھی ممبر یا شخص کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے اور شہادت دینے کے لئے طلب کر سکے گا تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔