(عثمان علیم) ملک کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ داخلہ کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو تمام سکیورٹی اقدامات کرنے اور ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات، مراسلہ جاری کردیا گیا۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو جاری شدہ مراسلے کے تحت جنگی صورتحال میں تمام تر اقدامات کرنے اور ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہی ڈپٹی کمشنرز کو احکامات دیے گئے کہ وار بک کو فوری طور پر ایٹیویٹ کیا جائے۔ ضلعی سطح پر روزانہ کی بنیادوں پر انٹیلیجنس کمیٹی کی میٹنگز منعقد کی جائیں، فوری طور پر ایمرجنسی کنٹرول رومز ضلعی سطح پر قائم کیے جائیں جو کہ 24 گھنٹے اپرشنل رہیں، پانی کے ذخائر کا مناسب بندوبست کیا جائے۔
وہ پاکستانی جن کے دشمن ممالک میں کسی قسم کے بھی تعلقات ہیں ان کی نقل و حرکت کو محدود رکھا جائے، ملک میں موجود غیر ملکی لوگوں کی جامع لسٹیں تیار کی جائیں، وزارت خارجہ ہنگامی حالات میں غیر ملکیوں کو نکالنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دی جائے۔ شہر میں ایئر اٹیک کی صورت میں شیلٹرز کی نشاندھی کی جائے، اہم محکموں میں سٹاف کی چھٹی کی درخواستیں کینسل کر دی جائیں، شہر میں ممنوعہ علاقوں کی فوری نشاندھی کی جائے۔
محکمہ سول ڈیفنس سکولوں اور کالجوں کے طلبہ کو ایمرجنسی ٹریننگز دے، محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی پاک آرمی کی نقل و حرکت کے لیے ٹرانسپورٹ کا بیک اپ رکھنے کے لیے اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی، ڈیمز اور بیراجوں کی سکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ بارڈ ایریاز میں ایمرجنسی کی صورتحال میں لوگوں کو شفٹ کرنے کے حوالے سے آبادی کے مطابق کیمپوں اور شفٹنگ کا انتظام کیا جائے، سیکرٹری انرجی فیڈرل منسٹری واٹر اینڈ پاور کے ساتھ رابطہ کر کے پاور پلانٹس کی سکیورٹی کے لیے مناسب انتظامات کرے۔
میونسپل کمیٹیاں تمام فائر فائٹنگ وسائل ڈسٹرک ہیڈ ریسکیو 1122 کے ڈسپوزل پر دے ہیں، شہر کی مسجد اور مدرسوں میں موک ایکسرسائز کا انعقاد تحصیل کی سطح پر کیا جائے۔