(سعدیہ خان) بھارتی دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دینے پر پاکستان میں بسنے والی اقلیتی برادری کا پاک فوج کو زبردست خراج تحسین، سکھ برداری کا کہنا ہے کہ اگر ہندوستان نے الیکشن سٹنٹ کھیلتے ہوئے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو دنیا کے نقشے سے بھارت کا نام ونشان مٹادیں گے۔
پاکستان میں دہشتگردی کی سازش پر جواب دینے کے لیے تمام مزاہب سے تعلق رکھنے والے ایک پیچ پر جمع ہوگے سکھ گردوارہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن اسمبلی مہندرپال سنگھ نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ مودی سرکار نے الیکشن مہم کا آغاز دہشتگردی سے کیا بھارت پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں
سردار بشین سنگھ نے بھی بھارتی سرکار کو اڑے ہاتھوں لیا بولے دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
گورنانک کی دھرتی کی طرف دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ اقلیتی برادری نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے امن مزاکرات کو کمزوری سمجھ کر دوبارہ کسی سازش کی کوشش کی تو دنیا کے نقشے پر ہندوستان داستان ماضی بنا جائے گا۔