ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عبدالعلیم خان کی مشکلات مزید بڑھ گئیں

عبدالعلیم خان کی مشکلات مزید بڑھ گئیں
کیپشن: City42 - Abdul Aleem Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار  تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، اے اینڈ اے ڈویلپرز کیساتھ خرید و فروخت کرنے والے 28 افراد کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔

نیب نے اے اینڈ اے کمپنی کو زمین کی خرید و فروخت کرنے والے افراد کے بیانات قلمبند کرلیے۔ ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان نے 2003 میں 230 کنال سے زائد اراضی خریدی، جس کی فی کنال قیمت ایک لاکھ روپے ظاہر کی۔

 تفتیشی ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان نے مختلف علاقوں میں خریدی گئی اراضی کی قیمت فی کنال ایک لاکھ روپے ظاہر کی جبکہ حقیقی قیمت 6سے 7 لاکھ تھی, جن افراد نے عبدالعلیم خان کو اراضی فروخت کی, ان کو اراضی کی حقیقی قیمت جانچنے کیلئے طلب کیا گیا تھا۔

 نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان نے نیب کو بتایا کہ انہوں نے صرف دو کمپنیاں کاروبار چلانے کیلئے استعمال کیں۔ نیب کو موصول ریکارڈ کے مطابق صرف دو کمپنیوں راجہ گرین فارم اور یونین گرین فارم کے ذریعے 3 اعشاریہ 97 بلین کی ٹرانزیکشن کی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer