بھارت پر جنگی جنون سوار، پاکستان نے بھی اہم فیصلہ کرلیا

28 Feb, 2019 | 11:28 AM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس تاحکم ثانی بند کر دی گئی، ترجمان ریلوے کے مطابق بارڈر پر کشیدگی کے باعث سمجھوتہ ایکسپرس انڈیا روانہ نہیں ہوگی۔

بھارتی جارحیت مسافروں پر بھاری پڑ گئی، ریلوے حکام نے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ شیڈول کے مطابق سمجھوتا ایکسپریس نے آج صبح ساڑھے آٹھ بجے لاہور ریلوے سٹیشن سے بھارت روانہ ہونا تھاجسے بارڈر پر کشیدگی کے باعث روک دیا گیا۔

سمجھوتہ ایکسپریس کی روانگی منسوخ ہونےکے باعث بھارت جانیوالے مسافر پریشانی کے حال میں لاہور ریلوے سٹیشن پر ہی موجود ہیں، بھارتی مسافروں کی وطن واپس لوٹنے کے مطالبہ پر آنکھیں بھر آئیں.

مسافروں کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک میں امن ہو تاکہ ہم اپنےگھرجاسکیں، انہوں نے بھارتی ہائی کمیشن اور حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ اگر سمجھوتہ ایکسپریس نہیں چلنی تو براستہ روڈ واپس بھیج دیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے ایک بار پھر فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان نے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا۔ جس میں دو پائلٹ بھی ہلاک ہوئے اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

مزیدخبریں