(سٹی 42) پاک بھارت کشیدگی کے باعث آج دوسرے روز بھی لاہور ائیر پورٹ پر فضائی آپریشن بند رہے گا، جس کی وجہ سے مسافر شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور آنے جانے والی ملکی و غیر ملکی 66 پروازیں منسوخ کردی گئیں، جس میں پی آئی اے کی 35 پروازیں اور ائیر بلیو کی 11 پروازیں شامل ہیں، اس کے علاوہ لاہور ائیر پورٹ سے دمام، تہران، دوحہ، دبئی ابوظہبی، استبول، جدہ، جانیوالی پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق ارمچی، ریاض، مسقط، بنکاک، کوئٹہ کراچی، اسلام آباد، سکھر سے آنے اور جانے والی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں۔سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن کی بحالی کا فیصلہ رات 12 بجے تک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے ایک بار پھر فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان نے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا۔ جس میں دو پائلٹ بھی ہلاک ہوئے اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔