نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریلوے انسپکٹر جاں بحق

28 Feb, 2019 | 12:29 AM

Arslan Sheikh

( زاہد چودھری ) شالیمار کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پاکستان ریلوے کے سینٹری انسپکٹر عمران کو قتل کر دیا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق ریلوے سینٹری انسپکٹر عمران شالیمار کے علاقے سے موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ اسی دوران نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے عمران پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق عمران باغبانپورہ کے علاقے کا رہائشی تھا جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی اور موقع سے شواہد اکٹھے کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں