قیصرکھوکھر: حکومت پنجاب نے تمام افسران سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ حکومت پنجاب ان اثاثہ جات کی مکمل چھان بین کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے تمام محکموں کے افسران جن میں پی اے ایس افسران، پی سی ایس، پی ایم ایس افسران اور پی ایس ایس افسران کو ایک ماہ کے اندر اندر تمام جائیدادوں کے اثاثہ جات کی تفصیل مانگ لی ہے۔
حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کاگذشتہ سالوں کے اثاثہ جات سے موازنہ کیا جائے گا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب ان اثاثہ جات کی مکمل چھان بین کرے گی۔