علی فراز بھٹی: کروڑوں کی لاگت سے تیار کیے جانے والے کینال روڈ پرانڈرپاسز کی پختگی اور خوبصورتی ماند پڑنے لگی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے لگا کرانڈر پاسز کی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ بطور ذمہ دار شہری ہمارا بھی فرض ہے کہ سرکاری املاک کی حفاظت میں حصہ دار بنیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیورز اونچے ٹرک انڈرپاس سے نہ گزاریں، شہر ی کا کہنا ہے کہ انڈر پاسز کی تزئین و آرائش دوبارہ کی جائے تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔