ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت اورنج لائن اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت اورنج لائن اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد:مشیروزیراعلی خواجہ احمد حسان کی زیرصدارت اورنج لائن اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جی ایم نیسپاک سلمان حفیظ نے سول، الیکٹریکل اور مکینکل ورکس پر بریفنگ دی۔ 15مارچ تک تمام یوٹب گرڈرزکی لانچنگ یقینی بنانے کا فیصلہ۔

یوای ٹی سائٹ آفس میں جی ایم نیسپاک سلمان حفیظ نےسول، الیکٹریکل اور مکینیکل ورکس پر بریفنگ میں بتایا کہ پیکج ون پر 89.9 ، پیکج ٹو78.6پیکج تھری پر 87.8 ، پیکج فور پر 87.4 فیصدسول ورکس مکمل ہوچکا جبکہ منصوبے کا الیکڑیکل اور مکینیکل ورکس 46 فیصد تک مکمل ہوچکا ہے جبکہ رواں ہفتے کے آخر تک پیکج ٹو کے ٹھو کر چوک فلائی اوورز پر یوٹب گرڈرز لانچ کر دیئے جائیں گے۔

 خواجہ احمدحسان نے پی ایچ اے کو پیکج ون پر ڈیرہ گجراں سے لکشمی چوک تک ہارٹیکلچر ورکس کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پرچیف انجینئراسرار سعید، چیف انجینئرٹیپا سیف الرحمن، جی ایم نیسپاک سلمان حفیظ، پراجیکٹ ڈائریکٹر حماد الحسن، پراجیکٹ ڈائریکٹرمظہر حسین خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر اقرارحسین، سی ای اوحبیب کنسٹرکشن شاہدسلیم، سکیورٹی حکام، چینی کمپنیز کے نمائندے اور کمیٹی کے دیگر ممبران بھی شریک ہوئے۔