لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات یکم مارچ سے شروع

28 Feb, 2018 | 08:51 PM

عطاءسبحانی
Read more!

جیندریاض:لاہور بورڈ کے تحت میٹرک سالانہ امتحان یکم مارچ سے شروع ہونگے، پہلے روز پانچ مضامین کا امتحان ہوگا۔کسی بھی طالبعلم کو بغیر شناخت داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے مطابق رواں سال تقریبا چار لاکھ اسی ہزاربچے امتحان دیں گے۔ ترجمان کے مطابق پہلے روز پانچ مضامین کا پیپر ہوگا، جس میں عربی ، غذا اور غذائیت، جغرافیہ، بزنس اسٹیڈیز، لباس اور پارچہ بافی شامل ہونگے۔تمام امتحانی سینٹرزمیں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کی جائے گی۔ کسی بھی طالبعلم کو بغیر شناخت داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں