(سٹی42) وزیرقانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چوہدری نثار ناراض نہیں مصروفیت کے باعث نہیں آئے، رانا ثنا اللہ نے کہا نواز شریف کا احتساب انکی پیدائش سے پہلے کا ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کےباہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے راناثناءاللہ کا کہنا ہے کہ چودھری نثارناراض نہیں بلکہ مصروفیت کی وجہ سےنہیں آسکے ، اس سوال پر کہ سناہے چودھری نثارکومنانے کاٹاسک آپ کوملاہے، رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ انھیں منانے کیلئےشہبازشریف ہی کافی ہیں۔
وزیر قانون کا مزید کہنا ہے کہ ،تحریک انصاف میں جانیوالےارکان بہت پہلےہی جاچکے تھےحلف کی خلاف ورزی اورپارٹی تبدیل کرنےمیں فرق ہے، پارٹی شہبازشریف کی قیادت میں متحدہے۔
رانا ثنا کا کہنا ہے کہ قوم کوسب کا برابراحتساب کرنا چاہیے، ججز آئین کے محافظ ہیں،وہ اس ذمہ داری کوکسی اورپرنہیں ڈال سکتے۔