شاہ زیب حسن کیس میں پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے فیصلہ سنا دیا

28 Feb, 2018 | 03:46 PM

Read more!

(سٹی42) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز شاہزیب حسن کو سپاٹ فکسنگ کیس میں ایک سال معطلی کی سزا سنادی گئی ، انہیں 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث شاہزیب حسن کے کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔سنٹرل کنٹریکٹ کی 3 شقوں کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں ایک سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی ۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن ٹو میں سامنے آنے والے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں شاہزیب حسن کو سزا سنائی گئی تھی ,  اسپاٹ فکسنگ کیس میں نام آنے پر شاہ زیب حسن کو 17 مارچ 2017 کو معطل کیا گیا جبکہ ان کے کیس کی سماعت 21 مارچ 2017 کو شروع ہوئی ۔

شاہزیب حسن کیس کی اینٹی کرپشن ٹربیونل میں 21 اپریل سے سماعت شروع ہو ئی جس کا فیصلہ 31 جنوری 2018 کو محفوظ کیا گیا تھا ، پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے شاہزیب حسن کو 3شقوں کی خلاف ورزی پر چارج شیٹ کیا تھا۔ ان پر کھلاڑیوں کو اکسانے کا الزام لگایا گیا جبکہ بکیوں سے رابطوں کی رپورٹ نہ کرنے اور معلومات چھپانے کا الزام بھی لگایا گیا تھا۔

مزیدخبریں