ایوان اقبال:وزیراعلی پنجاب لیب ٹاپ سکیم کے چوتھے مرحلے کی تقریب کا انعقاد

28 Feb, 2018 | 02:12 PM

Read more!

(شاہ رخ ندیم) وزیر اعلی پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے چوتھے مرحلے میں لاہور کے میڈیکل کالجز کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان اقبال میں وزیر اعلی پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن رضا علی گیلانی ، ڈائریکٹر کالجز ظفر عنایت انجم سمیت دیگر نے شرکت کی ، تقریب میں لاہور کے میڈیکل کالجز کے 3215 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ، تقریب میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ کو پولیس کے دستے کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی۔

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن رضا علی گیلانی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی پہلی ترجیح میرٹ ہے ، انہوں نے کہا کہ طلبہ کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دے رہے تاکہ وہ اسے تعلیمی مقصد کے لئے استعمال کرے۔

تقریب میں موجود طلبہ نے کہا کہ میرٹ پر لیپ ٹاپ حاصل کر کے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں