ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینٹ نشست میں کامیابی کیلئے پُرامید ہیں:چوہدری سرور

سینٹ نشست میں کامیابی کیلئے پُرامید ہیں:چوہدری سرور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) سینٹ الیکشن کے سلسلے میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، چوہدری سرورکا کہنا ہے کہ ارکان کھل کرووٹ کااعلان کررہے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت میاں محمود الرشید نے کی, اجلاس میں سینٹ انتخابات پر پی ٹی آئی کی حکمت عملی پر غور کیا گیا اور دیگر اراکین سے روابط کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں سینٹ میں پی ٹی آئی کے امیدوار چودھری محمد سرور اور عندلیب عباس بھی شریک ہوئیں۔

  چودھری محمد سرور نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ نشست میں کامیابی کےلئے پُرامید ہیں، ارکان اسمبلی کھل کر ووٹ کےلئے اعلان کررہے ہیں۔ میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی کامیابی کےلئے مکمل طورپر ساتھ ہے۔