نہال ہاشمی کی خالی نشست پر الیکشن کیلئے پولنگ جاری، دو امیدوار مدمقابل

1 Mar, 2018 | 10:01 AM

Read more!

(قذافی بٹ) نہال ہاشمی کی خالی نشست پر  الیکشن کیلئے پنجاب اسمبلی میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا، پہلا ووٹ رانا ثنا اللہ نے کاسٹ کیا۔نون لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف اور پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر زرقا تیمور  مدمقابل ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  نہال ہاشمی کی خالی ہونے والی نشست پر پنجاب اسمبلی میں ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا۔پولنگ کا عمل شام چار بجے تک جاری رہے گا، پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں سے 368 حاضر اراکین اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے۔سینیٹ کی نشست پر ون ٹو ون نون لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف اور تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر زرقا تیمور کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ پولنگ بوتھ کے اندرموبائل فون، کیمرہ اور ہر قسم کی الیکٹرونک ڈیوائس لیجانے پر پابندی ہے۔

واضح رہے کہ ضمنی الیکشن میں منتخب ہونے والے سینیٹر کی مدت تین سال ہوگی۔

مزیدخبریں