(عمر اسلم) ارکان اسمبلی نے کہا ہے کہ تفریح کیلئے جشن بہاراں لاہور کا ایک لازمی ایونٹ ہے۔ تفریح کے مواقع فراہم کرنا حکومت کا کام ہے، سیکیورٹی خدشات کا بہانہ مناسب فیصلہ نہیں۔
ہر سال شہر لاہور میں پنجاب حکومت کی جانب سے مارچ میں جشن بہاراں منایا جاتا ہے جس میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد کرتی ہے، تاہم رواں سال پنجاب حکومت سکیورٹی کے نام پر شہریوں سے سستی تفریح کی سہولت چھین رہی ہے ۔ سکیورٹی خدشات کے باعث ریس کورس میں قدیمی فوڈ اینڈ آرٹ میلہ نہیں سجے گا جبکہ لاہور کینال کو بھی نہیں سجایا جائے گا۔ شہریوں سے سستی تفریح کی سہولت چھیننے پر ارکان اسمبلی میدان میں آگئے کہتے ہیں کہ جشن بہاراں لاہور کا ایک لازمی ایونٹ ہے، سکیورٹی خدشات کا بہانہ مناسب فیصلہ نہیں۔
حکومتی ارکان اسمبلی اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سب ہی اس پر متفق ہیں کہ شہرمیں جشن بہاراں کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ لوگوں کو مثبت تفریح کے مواقع مل سکیں۔