ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننھی عاصمہ کا قاتل ڈی این ٹیسٹ کیلئے لودھراں سے لاہور منتقل

 ننھی عاصمہ کا قاتل ڈی این ٹیسٹ کیلئے لودھراں سے لاہور منتقل
کیپشن: City42- Asma Murder case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) عاصمہ قتل کیس کے ملزم حیدر علی کو ڈی این ٹیسٹ کے لئے لودھراں سے لاہور منتقل کر دیا گیا، ملزم نے اپنی چھ سالہ چچا کی بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق  لودھراں کی ننھی عاصمہ سے زیادتی اور اسے قتل کرنے والا درندہ صفت علی حیدر  ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے لاہور پہنچ گیا۔ ملزم کو لودھراں پولیس کی بھاری نفری کی تحویل میں لاہور لایا گیا۔ ٹھوکر نیاز بیگ پر واقع پنجاب فرانزک لیبارٹری میں ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے عاصمہ کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد جوہڑ میں پھنک دیا تھا۔ لوھراں پولیس نے حیدر کو 24 فروری کو حراست میں لیا۔ دوران تفتیش اس نے معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر نے کا اعتراف کر لیا۔