موٹروے ایم 2 اور 3 کے بعد سیالکوٹ موٹروے اور ایم فور بھی بند

28 Dec, 2024 | 09:05 PM

سٹی 42 : موٹروے ایم 2 اور ایم 3 کو دھند کی وجہ سے تمام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ۔ 

موٹروے پولیس کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ، جبکہ موٹروے ایم 3 لاہور سے سمندری تک بند کردی گئی ۔ 

 موٹروے پولیس نے دھند کی شدت کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے (ایم 11) کو بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔  ایم 11 کو سیالکوٹ تک دھند کے باعث بند کیا گیا ہے۔

لاہور ملتان موٹروے ایم تھری کو لاہور سے درخانہ تک بند کیا گیا ۔ 

 موٹروے ایم فور کو پنڈی بھٹیاں سے عبد الحکیم تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بند کردیا گیا ۔

موٹروے پولیس حکام نے شہریوں کو  حفاظتی اقدامات کے پیش نظر گاڑیوں کی رفتار کم رکھنے اور فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

مزیدخبریں