سپریم کورٹ کیسز کی ویڈیو لنک سماعت ہوگی، نوٹیفکیشن جاری

28 Dec, 2024 | 08:43 PM

سٹی 42 : لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں سپریم کورٹ کیسز کی ویڈیو لنک سماعت ہوگی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ 

 چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ بار میں بار ایسوسی ایشن و سینیر وکلاء کا اجلاس ہوا، جس میں میں چیف جسٹس سپریم کورٹ مسٹر جسٹس یحییٰ آفریدی کا شکریہ ادا کیا گیا ۔ اجلاس میں وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ 

قبل ازیں 5 اپریل 2024 کو سابق صدر سید ریاض الحسن گیلانی نے ہائیکورٹ بار میں مقدمات کی  ویڈیو لنک سماعت کی سہولت بارئے خط لکھا تھا ، ریاض گیلانی کی سربراہی میں وفد نے 6 جون اور 27 جون کو سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دیا تھا ، اس وقت اٹارنی جنرل فار پاکستان ملک منصور عثمان اعوان نے یقین دہانی کرائی کہ مطالبات جلد پورے ہو جائیں گے ۔ 


 

مزیدخبریں