ڈی ای او اور ڈی ڈی ای او کی پوسٹوں کیلئے ہونیوالے انٹرویوز مکمل

28 Dec, 2024 | 08:32 PM

سٹی 42 : اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تحریری امتحان میں پاس ہونے والے امیدواروں سے ڈی ای او اور ڈی ڈی ای او کی پوسٹوں کیلئے انٹرویو مکمل کرلیے ۔ 

وزیرتعلیم کی تجویز پر معروف موٹیویشنل اسپیکر اورائر ویزمیڈیاگروپ کے نائب صدر قاسم علی شاہ انٹرویوپینل میں شامل تھے، اس کے علاوہ مزمل محمود(ممبرچیف منسٹرایڈوائزری کمیٹی)اورشاہدمحبوب (ایڈیشنل سیکرٹری اسکولز ) بھی کمیٹی میں شامل تھے ۔ 

یہ انٹرویوپنجاب کی 9ڈویژنز میں تحریر ی امتحان پاس کرنے والے 409امیدواروں کے لیے کیاگیا، انٹرویو میں امیدواروں کارکردگی، ابلاغی صلاحیت، قائدانہ اہلیت اور استعدادکار کو جانچا گیا۔ 

مزیدخبریں