ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑےپرائز بانڈز کے متعلق بڑا اعلان

Prize Bonds retured date, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   بڑےپرائز بانڈز کے متعلق سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان سامنے آ گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے چار بڑی مالیت کے پرائز بانڈز کے حوالے سے اہم اعلان آج ہفتہ کے روز  کیا ہے۔

 ساڑھے7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار  اور 40 ہزار  مالیت کے انعامی بانڈز  واپس کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہمقرر کر دی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک نے بتایا کہ انعامی بانڈز  سٹیٹ بینک، بینکنگ سروسزکارپوریشن اور  کمرشل بینکوں کی تمام برانچوں میں واپس یا  تبدیل کرائے جاسکتے ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 31 دسمبر2024 کے بعد اب پرائز  بانڈز  واپسی کی درخواست قبول نہیں کی جائےگی۔