فضائی آلودگی میں کمی، لاہور کی آب و ہوا خوشگوار

28 Dec, 2024 | 07:00 PM

سٹی 42 : فضائی آلودگی میں کمی کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں 11ویں نمبر پر آگیا ۔ 

لاہورکا ائیر کوالٹی انڈیکس 179 ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کی آب و ہوا خوشگوار نظر آرہی ہے۔ لاہور کے علاقے شملہ پہاڑی پر سب سے زیادہ ایئرکوالٹی انڈیکس 276 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ظفر علی روڈ گلبرگ 270،  گرینڈ چارٹر سکول ماڈل ٹاؤن لنک روڈ 263، عسکری ٹین میں شرح آلودگی 243 ریکارڈ کیا گیا ۔ 

پولو گراؤنڈ کینٹ 232، یو ایم ٹی جوہر ٹاؤن 226، غازی روڈ انٹرچینج 203،   مشتاق احمد گرمانی روڈ گلبرگ میں شرح آلودگی 197 ریکارڈ کی گئی ۔ 

مزیدخبریں