احسن اقبال کی شہید میجر اویس عارف کی رہائش گاہ آمد، فاتحہ خوانی کی

28 Dec, 2024 | 06:41 PM

سٹی 42 : وفاقی وزیر احسن اقبال کی شہید میجر اویس عارف کی رہائش گاہ آمد ، شہید کے والد اور عزیز اقارب سے اظہار یکجہتی اور فاتحہ خوانی کی۔

احسن اقبال نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید میجر اویس نے ملک کی حفاظت کے لئے جان کا نذرانہ پیش کیا، پوری قوم شہید میجر اویس کی مقروض ہے  وہ قوم کے محسن ہیں، شہید میجر اویس کے نام پر شاہراہ منصوب کریں گے یاد گار بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف اٹھنے والی میلی نظروالے عناصر کوقوم اور فوج بھرپور جواب دیں گے، ایٹمی پروگرام کے لئے پاکستان کے 24 کروڑ عوام نے بہت قربانیاں پیش کی ہیں، ایٹمی پروگرام ہماری آزادی اور آزاد مستقبل کی ضمانت ہے۔ 

ایم این اے انوارالحق،ایم ایل اے اکمل سرگالہ ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ 

مزیدخبریں