تین ماہ پہلے اغوا ہونے والی لڑکیاں بردہ فروش سمگلروں کے ہتھے چڑھ گئیں، گروہ کا سرغنہ گرفتار

28 Dec, 2024 | 06:35 PM

Waseem Azmet

  سٹی42:  تین ماہ پہلے اغوا ہونے والی لڑکیاں بردہ فروش سمگلروں کے ہتھے چڑھ گئیں، پولیس نے طویل کوشش کر کے لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا۔
 سرگودھا  میں 3 ماہ پہلے  مقامی سرکاری کالج کی سیکنڈ ائیر کی دو سٹوڈنٹس پراسرار طور پر غائب ہو گئی تھیں۔ تین ماہ بعد دونوں لڑکیاں  بیرون ملک لڑکیاں فروخت کرنیوالےگروہ سے بازیاب ہو گئی ہیں۔
 پولیس نے لڑکیوں کو پاکستان سے باہر سمگلی کر کے بیچنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔  اس گروہ کے دوسرے کارندے پولیس کے ہاتھ نہیں لگے۔
 سرگودھا  کے ڈی پی او   ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے بتایا کہ سرگودھا سے 3 ماہ قبل اغوا کی گئیں دو لڑکیوں کو بازیاب کروالیا گیا۔ 2 اکتوبر کو سرکاری کالج کی سکینڈ ائیر کی 2 طالبات پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھیں، والدین نے نامعلوم اغوا کاروں پر مقدمہ درج کروایا تھا۔

ڈی پی او ڈاکٹر اسد ملہی نے بتایا کہ  طالبات کی بازیابی کیلئے بلوچستان میں ایران باڈر، سیالکوٹ، اسلام آباد، روالپنڈی اور گوجرنوالہ میں آپریشن کیا گیا، آج دونوں سہیلیوں کو لڑکیاں بیرون ملک فروخت کرنے والے گروہ سے بازیاب کرالیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔

مغوی لڑکیوں کو مختلف شہروں میں لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،۔ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق گینگ کے دیگرملزموں  کی گرفتاری کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

مزیدخبریں