سٹی 42 : ایف آئی اے لاہور نے لیبیا کشتی سانحہ کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
ترجمان ایف آئی آے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل میاں صابر کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی سانحہ کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا، لیبیا کشتی سانحہ میں ملزم اشتہاری تھا، ملزم معصوم لوگوں کو یورپ کے سہوانے خواب دیکھا کر لاکھوں روپے بٹورتا تھا، ملزم کی گرفتاری ڈال کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی، اشتہاری ملزم سے کشتی سانحہ کے دیگر ملزمان کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک نے کہا کہ معصوم شہریوں کو یورپ کے سنہری خواب دیکھنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ان انسانی سمگلروں کے جھانسے میں نہ آئیں۔