سونے کی قیمت کے متعلق خبر آگئی

28 Dec, 2024 | 05:28 PM

سٹی 42 : ملک بھر کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم رہی۔ 

ملک میں فی تولہ سونا 273200 روپے جبکہ 10 گرام سونا 234225 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 214706  روپے پر برقرار ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی اور سونے کی قیمت 2620 ڈالر فی اونس ہے۔

مزیدخبریں