ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پچھلے 15 دنوں میں ایسا کیا ہوا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہوئی، خواجہ آصف

 پچھلے 15 دنوں میں ایسا کیا ہوا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہوئی، خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پچھلے 15 دنوں میں ایسا کیا ہوا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہوئی ۔ 

خواجہ محمد رفیق شہید کی 52 ویں برسی کے موقع پر لاہور میں تقریب ہوئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میں مذاکرات کا مخالف نہیں ہوں، اللہ کرے مذاکرات کامیاب ہوں, سیاست میں مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہوتاہے، ن لیگ نے مذاکرات کے لیے پہلے ہاتھ بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں جب بھی مذاکرات کی بات کی تو ہمارے ساتھ بدتمیزی کی گئی، بانی پی ٹی آئی خود کو بچانے کےلیے امریکا کے ترلے کررہا ہے ۔ 

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 40 سال سے حالت جنگ میں ہے، پاکستان کے سوا سارے خطے میں امن ہوچکا ہے۔