لاہور ؛ بھتہ نہ دینے پر شہری پر فائرنگ کرنیوالے 2 ملزم گرفتار

28 Dec, 2024 | 03:34 PM

سٹی 42 : پولیس نے مغلپورہ کے علاقے میں بھتہ نہ دینے پر شہری پر فائرنگ کرنیوالے ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔  

ایس پی آپریشنز سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملزم ذیشان اور نادر نے شہری کفیل بٹ سے 20 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا ، جو نہ دینے پر ملزمان نے شہری کی گاڑی پر فائرنگ کی اور دھمکیاں دیں ۔

ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ ملزموں کو جیو فینسنگ کے ذریعے گرفتار کیا گیا ، دونوں ملزموں کے خلاف تھانہ مغلپورہ میں مقدمات درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کےحوالے کردیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں