ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم خلوص دل سے مذاکرات کو کامیاب کرنا چاہتے ہیں: راناثنااللہ

ہم خلوص دل سے مذاکرات کو کامیاب کرنا چاہتے ہیں: راناثنااللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے سیاسی مشیر راناثنااللہ نے کہا کہ ہم خلوص دل سے مذاکرات کو کامیاب کرنا چاہتے ہیں۔

 لاہورمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےراناثنااللہ  نے کہا کہ بحرانوں میں کمی کیلئے مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے،ضروری ہے غلطیوں کو تسلیم کیا جائے، پی ٹی آئی حکومت کےآخر میں پٹرول سستاکرنے کا مقصد ملک کو ڈیفالٹ کرناتھا،بینظیر بھٹو اور میاں نواز شریف نے غلطیاں تسلیم کیں۔

  راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے پی ٹی آئی پرجھوٹے مقدمات درج کئے ، ہم پر بھی مقدمات جھوٹے تھے،سرجوڑ کر بیٹھے بغیر بحران سے نہیں نکل سکتے،ہم نے سیاسی نقصان برداشت کرکے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، اگر اپنا سچ مجھ سے منوانا ہے تو میرا سچ بھی تسلیم کرو۔