جنید ریاض:سرکاری سکولوں میں اینرولمنٹ میں کمی پر جوابدہی ہوگی،پورے تعلیمی سیشن میں تمام کلاسز کی اینرولمنٹ پر نظر رکھی جائے گی۔
دوران سال کسی بھی کلاس کی زیادہ سے زیادہ اینرولمنٹ کی بنیاد پر ری ٹینشن کا گراف بنے گا۔
اساتذہ کو اپنی کلاس کی ریٹنشن گراف لازمی برقرار رکھنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق نئے انڈیکٹرز میں سکولوں کے ڈراپ آؤٹ کا خانہ بھی شامل کرلیا گیا،اساتذہ کو سکولوں میں اپنی اینرولمنٹ نئے انڈیکٹرز کے مطابق برقرار رکھنا ہوگی۔