ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلمان خان کی سالگرہ پر کترینہ کیف کا محبت بھرا پیغام وائرل

سلمان خان کی سالگرہ پر کترینہ کیف کا محبت بھرا پیغام وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے بجرنگی بھائی جان سلمان خان کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر اداکارہ کترینہ کیف کا محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

27 دسمبر سلمان خان کی زندگی کا سب سے خاص دن تصور کیا جاتا ہے اور شاید انکے مداحوں کیلئے بھی ، کیونکہ اس دن عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی سالگرہ منائی جاتی ہے جس کیلئے انہیں ملک بھر سے انکے چاہنے والوں کی جانب سے دلی پیغامات موصول ہوتے ہیں۔

ہر سال کی طرح اس بار بھی گزشتہ شب یعنی 27 دسمبر کو سلو بھائی کی سالگرہ منائی گئی جس کیلئے انہیں انکے لاکھوں فینز اور فلمی ستاروں کی جانب سے مبارکباد موصول ہوئیں۔

سالگرہ کی اس خوشی میں سلمان خان کی رومرڈ محبوبہ و بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے بھی اپنے انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے سلمان خان کو خاص وش کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کترینہ کیف نےبرتھ ڈے بوائے کی مونوکروم جھلک شیئر کرتے ہوئے انہیں 59ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔

اداکارہ نے کیپشن میں سلمان خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ’سالگرہ بہت مبارک ہو  زندگی کی تمام شاندار چیزیں اس سال اور ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں‘۔