ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کو کلین چٹ ملی

 پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کو کلین چٹ ملی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:احتساب عدالت سے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کو کلین چٹ ملی گئی۔
2024میں پنجاب یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں اور مبینہ بدعنوانیوں کا ریفرنس بند ہوا،ڈاکٹر مجاہد کامران الزامات کی وجہ سے 6سال عدالتوں میں پیش ہوتے رہے، 2024مین نیب لاہور نے ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس بند کرنے کی درخواست دائر کی۔
احتساب عدالت نےڈاکٹرمجاہدکامران سمیت دیگرکیخلاف ریفرنس بندکرنےکی درخواست منظورکی، احتساب عدالت نے ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت تمام ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا،ملزمان میں ڈاکٹر مجاہد کامران ،ڈاکٹر خان راس ،دیبہ اختر ،ڈاکٹر حسن مبین سمیت دیگر شامل تھے۔
سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران پر پنجاب یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کا الزام تھا، احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے نیب کی درخواست پر بریت کا فیصلہ سنایا۔