محکمہ سکول ایجوکیشن نے پرائیویٹ سکولوں کیلئے بسیں لازمی قرار دے دیں

28 Dec, 2024 | 02:34 PM

قیصر کھوکھر:محکمہ سکول ایجوکیشن نے پرائیویٹ سکولوں کیلئے بسیں خریدنا لازمی قرار دے دیا ، اس حوالے سے سمری کابینہ کو منظوری کے لیے ارسال کر دی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہر میں بڑھتی ہوئی آلودگی کی شرح پر قابو پانا ہے۔ ہائیکورٹ نے بھی پرائیویٹ سکولوں کیلئے بسوں کی خریداری کو ضروری قرار دیا تھا۔

اس نئے فیصلے کے تحت، بچے الگ الگ گاڑیوں کی بجائے ایک ہی بس میں سکول آئیں گے، جس سے زیادہ گاڑیوں کی موجودگی کے باعث پیدا ہونے والے دھویں، آلودگی اور سموگ میں کمی آئے گی۔ 
 

مزیدخبریں