بھارتی رقاصہ و اداکارہ نورا فتیحی کا ٹرین میں چھپ کر سفر، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

28 Dec, 2024 | 01:37 PM

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی رقاصہ و اداکارہ نورا فتیحی بھارت میں ٹرین کے ذریعے سفر کرنے کا انتخاب تو کر لیا لیکن اس کے لیے اُن کو کافی کچھ ایکسٹرا کرنا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ نورا فتیحی نے اپنی ٹیم ممبر کی شادی میں شرکت کے لیے ٹرین کے سفر کا انتخاب کیا، انہوں نے بھارتی شہر رتنا گیری جانے کے لیے ڈاڈر سے ٹرین کا سفر شروع کیا۔

 بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس موقع پر اداکارہ نے کالے رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا اور کالے ہی رنگ کا فیس ماسک بھی لگا رکھا تھا،نورا فتیحی نے فیس ماسک لوگوں کی نظروں سے بچنے اور اپنی پہچان نہ ظاہر کرنے کی غرض سے لگایا تھا۔

بعد ازاں انہوں نے اپنے ٹیم ممبر کی شادی میں شریک ہو کر اس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

مزیدخبریں