ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جنوری سے مزید اضافے کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے سے فی لٹر سے زائد اضافہ متوقع ہے جبکہ پٹرول کی قیمتوں کو برقرار رکھا جا سکتا ہے اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

 پٹرولیم ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان 31 دسمبر کو ہوگا، وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کرینگے۔ 

 حکومت یہ دعوی تو کرتی ہے کہ وہ مہنگائی پر قابو پاچکی ہے لیکن اِس کے اثرات عام عوام تک اب تک نہیں پہنچ رہے ایسے میں پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں متوسط طبقے کی مشکلات میں مزید اضافے کا ہی باعث بنیں گی۔