اویس کیانی: کراچی کے الیکٹرک صارفین کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے قیمت میں کمی کرنے سے متعلق درخواست نیپرا میں جمع کروا دی گئی ہے،کےالیکٹرک نے درخواست ماہ نومبر کے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں دائر کی،منظوری کی صورت میں کراچی کے صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر 15 جنوری کو سماعت کرے گی۔